15 نومبر 2013 - 20:30
ہندوستان اور پاکستان میں عاشورہ کے جلوس، شام غریباں کی مجالس کا انعقاد

ہندوستان اور پاکستان میں یوم عاشورہ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

ابنا: ہندوستان میں ممبئی، کولکاتہ، لکھنو، حیدرآباد سمیت متعدد شہروں، قصبوں اور گا‎‎ؤوں میں عاشورہ کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد ہوئیں اور جلوسہائے عزا نکالے گئے۔ جلوسہائے عزا میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے ساتھ ہی ہندو مذہب کے لوگوں بھی شامل ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی یوم عاشورہ پرملک بھر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور اور جلوسہائے عزا برآمد کئے گئے۔پورے پاکستان میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر جلوس اور عزاداروں کی حفاظت کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور 80 فیصد شہروں میں موبایل سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ عاشورہ کے جلوسوں کے اختتام کے بعد شام غریباں کی مجالس منعقد ہوئی جس میں خطباء کرام نے شام غریباں کے مصائب پڑھے۔

.......

/169